فعل اوراس کی اقسام

فعل کی تعریف؛

فعل وہ کلمہ ہے جس میں کسی کام کا کرنا ہونا یا سہنا زمانے کے لحاظ سے پایا جائے۔فعل کو سمجھنے کے لیےمنصف خان سحاب نے اس کی کچھ یوں درجہ بندی کی ہے؛

فعل کی اقسام بلحاظ معنی

فعل کی اقسام بلحاظ اثبات ونفی

فعل کی اقسام بلحاظ فاعل

فعل کی اقسام بلحاظ زمانہ

فعل کی اقسام بلحاظ بناوٹ

فعل کی اقسام؛

فعل کی درج ذیل اہم اقسام ہیں اس کی مختلف صورتیں ہیں پھر انکو ذیلی شاخوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

فعل کی اقسام بلحاظ معنی؛

معنی کے لحاظ سے فعل کی دو اقسام ہیں؛ جن میں فعل لازم اور فعل متعدی شامل ہیں۔ فعل لازم وہ فعل ہے جو صرف فاعل کے لیے ہو جیسے ناصر آیا۔ اور متعدی فعک ایسا فعل ہے جو فاعل اور مفعول دونوں کو چاہیے مثلاً علی نے کھانا کھایا وغیرہ۔

فعل کی اقسام بلحاظ اثبات و نفی؛

اثبات و نفی کے لحاظ سے فعل کی دو اقسام ہیں۔جن میں مثبت فعل اور منفی فعل شامل ہیں۔مثبت فعل میں کسی کام کے ہونے کا ثبوت پایا جاتا ہے۔جیسے وہ کھانا کھاتا ہے میں نے کتاب پڑھی تھی ۔جبکہ منفی فعل میں کام کے نہ کرنے کا ثبوت پایا جاتا ہے۔مثلاً سودا کا شعر ہے؛

تر  دامنی  پہ  شیخ  ہماری  نہ  جائیو

دامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں

فعل کی اقسام بلحاظ فاعل؛

فاعل کے لحاظ سے بھی فعل کی دو ہی اقسام ہیں۔جس میں فعل معروف اور فعل مجہول شامل ہیں۔معروف وہ فعل ہے جس کس کا مزکور معلوم ہو جیسے؛

اک یہاں جینے سے بیزار ہیمیں ہیں یا رب

یا اسی طرح سے سب عمر بسر کرتے ہیں

فعل مجہول میں فاعل معلوم نہیں ہوتا اس کی بھی یہ قسم مثال کی صورت درج ذیل ہے؛

کاش اک جام بھی سالک کو پلایا جاتا

اک  چراغ  اور  سر  راہ  جلایا  جاتا

فعل مجہول کی دو مزید ذیلی اقسام میں مجہول لفظی اور مجہول معنوی شامل ہیں۔

فعل کی اقسام بلحاظ زمانہ؛

زمانہ کے لحاظ سے فعل کی تین اقسام ہیں۔ جن میں فعل ماضی۔ فعل حال اور فعل مستقبل شامل ہیں۔فعل ماضی میں فعل کی نشاندہی گزرے ہوئے زمانے میں ہوتی ہے جیسے؛

سریانے  میر کے  آہستہ  بولو

ابھی ٹک روتے روتے سو گیا

فعل حال وہ زمانہ ہے جس میں فعل کی نشاندہی موجودہ زمانے میں پائی جائے مثلاً؛

تم  کو آ تا ہے  پیار پر  غصہ

مجھ کو غصے پر پیار آتا ہے

وہ فعل جس میں فعل کا واقع ہونا آنے والے زمانے میں پایا جائے جیسے؛

زندگی  میری  آہنگ    بقا  ہو    جائے  گی

یوں جیوں کا مجھ سے قانون فنا شرمائے گا

فعل کی اقسام بلحاظ بناوٹ؛

بناوٹ کے لحاظ سے اس کی چھ اقسام ہیں جن میں فعل ماضی، فعل حال، فعل مضارع، فعل امر، فعل نہی اور فعل مستقبل شامل ہیں۔

Copyright © 2016 - 2018 Explainry.com | All Rights Reserved