غزل اور نظم میں کیا فرق ہے؟

پس منظر؛

یوں تواردو غزل ، نظم کی موضوع کے لحاظ سے ایک قسم تصور کی جاتی ہے۔آج کے دور میں اردو نظم نے غزل پر فوقیت پا لی ہے۔اردو غزل کی جڑ قصیدے سے ملتی ہےاور قصیدے کو بھی اصنافِ نظم میں شامل کیا جاتا ہے۔۔جبکہ  آزاد نظم غزل کہ ہی ایک ترقی یافتہ شکل ہے۔ مگر وقت کے ساتھ ساتھ ان دونوں اصناف نے مختلف ڈھنگ سے جینا سیکھا جس کی وجہ سے دورِ جدید میں ان کے درمیان بہت فرق دیکھنے کو ملتا ہے۔

غزل کیا ہے؟

غزل سے مراد عورتوں سے باتیں کرنا یا پھر عورتوں کےمتعلق باتیں کرنا ہیں۔ہرن کے بچے کے منہ سے نکلنے والی آواز کو بھی غزل کا نام دیا گیا ہے۔ غزل وارداتِ قلبی کو اشعار کی صورت بیان کرنے کا نام ہے۔ اس میں محبوب ۔ عاشق اور رقیب تین اہم کردار ہوتے ہیں۔ غزل کے ہر شعر کا موضوع الگ ہوتا ہے۔ اور ایک پوری غزل بھی ایک موضوع ہر باندھی جا سکتی ہے۔ غزل چونکہ اظہارِ عشق کا نام ہے تو اسی مناسبت سے اس میں نرم و نازک الفاظ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

نظم کیا ہے؟

نظم ایک شعری اصطلاح ہے۔ اس کے معنی پرونا ، ترتیب دینا،تشکیل دینا اور انتظام کرنا کے ہیں۔ یہ شاعری کی ایک منظم صورت ہوتی ہے۔ کسی بے ترتیب اور بکھرے ہوئے مواد کوموزوں اور مرتب شکل میں پیش کرنا نظم کہلاتا ہے۔نظم میں زندگی کے ہر پہلو کو بیان کیا جاتا ہے۔ اس کی کئی اقسام ہیں جن میں نظمِ معریٰ ۔ آزاد نظم۔ واسوخت۔ شہرِ آشوب ۔ سانٹ۔ ہائیکو وغیرہ شامل ہیں۔

نظم اور غزل میں بنیادی فرق؛

ان دونوں میں بنیادی فرق بیان کرنے کے لیے یہ مثال کافی ہے کہ نظم ایک کُل کا نام ہےجبکہ غزل اس کا ایک جزو تصور کیا جاتا ہے۔ نظم کے تمام اشعار ایک ہی موضوع پر احاطہ کرتے ہیں اور انہی کی مناسبت سے اس نظم کو عنوان دیا جاتا ہے۔ہر شعر کا تعلق نظم کے اگلے شعر سے  ہوتا ہے۔ نظم کو مسد س، مثلث ،ہائیکو اور سانٹ وغیرہ کی صورت لکھا جاتا ہے۔ اس میں زبان پاکیزہ شستہ اور بلیغ الفاظ والی استعمال ہوتی ہے۔۔ نظم کا مقصد صرف اصلاح ہوتا ہے۔ نظم غزل کی نسبت ایک وسیع صنف ہے۔ غزل نظم کی ہی ایک شاخ ہے۔ اس میں شاعر دل کی کیفیت بیان کرتا ہے۔ ہر شعر میں اپنا ایک الگ موضوع ملتا ہے۔غزل کو عنوان کے بغیر لکھا جاتا ہے۔

ماحصل؛

غزل نظم کی ایک ایسی شاخ ہے جس میں وارداتِ قلبی کا ذکر  ملتا ہے۔ جبکہ نظم ایک وسیع صنفِ ادب ہے۔ نظم کو موضوعات کے حوالے سے مختلف اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے جس میں واسوخت۔قصیدہ۔ شہرآشوب۔مرثیہ۔ شامل ہیں۔

Copyright © 2016 - 2018 Explainry.com | All Rights Reserved